اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شمال مشرقی شام کے صوبے حسکہ کے جنوبی مضافاتی علاقے پر امریکی اتحاد کے حملے میں کم از کم پندرہ عام شہری جاں بحق ہو گئے۔
العہد ویب سائٹ کے مطابق امریکہ کی سرکردگی میں قائم اتحاد کے جارح طیاروں نے ہفتے کے روز حسکہ کے جنوبی مضافاتی علاقے پر بمباری کی جس میں پندرہ افراد جاں بحق اور دسیوں دیگر زخمی ہو گئے۔
انسانی حقوق کی تنظیموں کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ دو ماہ کے دوران امریکی اتحاد کے حملوں میں ایک سو چار عام شہری مارے جا چکے ہیں جن میں تیس بچے بھی شامل ہیں جو رقہ کے مغرب میں نشانہ بنے۔
امریکی اتحاد کے جنگی طیارے اب تک الرقہ، دیرالزور، حسکہ اور حلب میں شامی شہریوں کی ایک بڑی تعداد کو خاک و خوں میں غلطاں کر چکے ہیں جبکہ امریکی اتحاد کے حملوں میں شام کی بنیادی تنصیاب کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲